23 اگست 2012 - 19:30

عراق کے وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ بغداد ، شام میں علاقائی مداخلت کا مخالف ہے ۔

ابنا: ہوشیار زیباری نے ہیلری کلنٹن کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ عراق ، شام میں بدامنی کے خاتمے کے بہانے دیگر ملکوں کی فوجی مداخلت کا مخالف ہے / واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ مارچ2011  سے ترکی ، قطر ، سعودی عرب ، امریکہ اور صہیونی حکومت کی حمایت سے  شام کے بعض شہروں میں بد امنی پھیلائے ہوئے ہیں اور عوام اور اس ملک کی سکورٹی فورسیز کے قتل عام کے ذریعے ان جارحانہ کاروائیوں اور تشدد کا الزام دمشق پر عائد کرنے اور شام میں غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت کی زمین ہموار کرنے میں کوشاں ہیں
.......

/169